digital passport

کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان واپس آنے والا شہری ائیرپورٹ پر پکڑا گیا

نائیجیریا سے کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان واپس آنے والا شہری ایئرپورٹ پر ہی پکڑا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نائیجیریا سے آنے والے حامد صفیر نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔ حامد صفیر نامی مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔

تاہم پکڑے جانے پر معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور اس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے حامد صفیر کے پاسپورٹ سے چھیڑ چھاڑ کر کے اس کی تصویر لگائی تھی۔ مذکورہ پاسپورٹ پر بارسلونا کا جعلی ڈاک ٹکٹ اور غیر ملکی روانگی کا جعلی ٹکٹ تھا۔

ائیرپورٹ پر منڈی بہاءالدین کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے سیپسولز برآمد

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے پاسپورٹ پر پاکستان سے متحدہ عرب امارات گیا تھا جہاں سے اس نے ٹیمپرڈ پاسپورٹ پر سپین جانے کی کوشش کی۔ ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ ایجنٹ سے بھاری رقم کے عوض حاصل کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں