rain water on road

محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دوپہر اور شام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم سندھ اور بلوچستان کے بعد محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اور وزیرستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

پنجاب کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ رات گئے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اور قصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں