ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

district complex mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہماری قومی شناخت کا دن ہے اور اس دن کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 اگست 2024) ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا. پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی.محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی، تیکوانڈو، ہاکی اور کرکٹ کے کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے.

سکول وکالجز میں مضمون نویسی ،تقاریر جبکہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ملی نغموں اور ٹیبلوز کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ سرکاری و نجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے شجرکاری کی جائے گی اور عوام الناس میں پودے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر ون ویلنگ، بغیر سلنسر موٹر سائیکل چلانے، ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا. ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کی تیاریوں کے حتمی پروگرام کے حوالے سے اپنا اپنا تفصیلی پلان پیش کریں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت یوم استحصال کشمیر بھر پور طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام 05 اگست 2024 کو بھارت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے خلاف ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!