Anwar saeed kingra dpo

منڈی بہائوالدین پولیس کا کریک ڈائون، 75 کلو گرام منشیات برآمد

منڈی بہاؤالدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 75 کلو گرام منشیات برآمد. منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں بدنام زمانہ 37 منشیات فروش گرفتار. منڈی بہاؤالدین کو منشیات سے پاک کرنا مشن ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا

منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 17 نومبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ضلع میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 37 بدنام زمانہ منشیات فروشان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او گوجرہ کی کاروائی، 20 لیٹر شراب، 20 لیٹر لہن چالو بھٹی و شراب پکڑ لی

ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا مشن ہے اور اس ضمن میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ منشیات فروشوں کے قلع قمع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے. منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے 15 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں