واپڈا نے منڈی بہاؤالدین میں ستمبر کے بعد ماہ اکتوبر 2023 کیلئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی جانب سے آج نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین: GEPCO نے منڈی بہاؤالدین میں اکتوبر 2023 کے لیے لائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی سپلائی بند کرنے کا مقصد ضروری مرمت، لوڈ شفٹنگ، نئی ہائی وولٹیج کیبلز کا کام بتایا گیا ہے.
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 132کے وی ہیلاں گرڈ اسٹیشن کے ریلوے اسٹیشن چیلیانوالہ فیڈر کی بجلی مورخہ 9 اور 16 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی۔وجہ بجلی بندش چیلیانوالہ فیڈر کی لوڈ شفٹنگ ہے.
اسی طرح 132کے وی پھالیہ گرڈ اسٹیشن کے ڈھل اور مین بازار فیڈرز کی بجلی مورخہ 16، 23 اور 30 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی۔وجہ بجلی بندش ڈھل فیڈر کی لوڈ شفٹنگ ہے.
132کے وی کٹھیالہ شیخاں گرڈ اسٹیشن کے کالج روڑ اور فیڈر کی بجلی مورخہ 16، 23 اور 30 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی. وجہ بجلی بندش ڈھل فیڈر کی لوڈ شفٹنگ ہے.
132کے وی نیو ملکوال گرڈ اسٹیشن کےملکوال فیڈر کی بجلی مورخہ 16، 23 اور 30 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی. وجہ بجلی بندش ڈھل فیڈر کی لوڈ شفٹنگ ہے.
اسی طرح 132کے وی مندی بہاءالدین گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی فیڈر اور واسو فیڈر کی بجلی مورخہ 4، 11، 18 اور 25 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی. جبکہ گوڑھا فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، جھولانہ فیڈر، گلشن اقبال فیڈر اور کینال فیڈر کی بجلی مورخہ 5، 12، 19، 26 اور 31 اکتوبر 2023 کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک بند رہے گی.
وجہ بجلی بندش صوفی سٹی میںنئی لائنیں ڈالنے، 11 کے وی جھولانہ فیڈر کی لوڈ شفٹگ بتایا گیا ہے.