whatsapp

واٹس ایپ میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے متعلق فیچر میں بڑی تبدیلی

کیلیفورنیا: پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھانے کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین 60 گھنٹوں کے اندر اپنا بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر2017 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 1 گھنٹہ اور 8 منٹ کا وقت میسر تھا۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم رواں برس ایپل کے آئی میسج ایپ میں اس ہی طرح کی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

آئی فون صارفین، جن کو اپنی میسجنگ ایپ سے بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کےلیے 15 منٹ میسر ہوتے ہیں، کی جانب سے واٹس ایپ میں کی گئی ان تبدیلوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ واٹس ایپ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا ’میسج بھیجتے ہوئے بار بار سوچتے ہیں؟ اب آپ کے پاس اپنے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دو دن سے تھوڑا زیادہ وقت میسر ہوگا۔‘

تاہم، میسج ڈیلیٹ کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جس طرح پہلے میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد یہ نوٹی فیکیشن ’یہ میسج ڈیلیٹ کردیا گیا ہے‘ لکھا آتا تھا، وہ بھی ویسے ہی لکھا آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں