منڈی بہاوالدین132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں نئے پولوں کی تنصیب کے باعث 11کے وی فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی. ماہ اگست کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری.
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 اگست 2021) ایکسئین آپریشن گیپکو ڈویژن منڈی بہاوالدین کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن منڈی بہاوالدین میںنئے پولوں کی تنصیب کے باعث مندرجہ ذیل فیڈرز کی بجلی ماہ اگست میں مختلف اوقات میں بند رہے گی.
مورخہ یکم اگست 2021 کے منڈی بہاوالدین کے کمپلکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، واسو فیڈر اور سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر کی بجلی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی. مورخہ 3 اگست 2021 کو پھالیہ روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، کچہری روڑ فیڈر اور گوڑھا فیڈر کی بجلی صبح 8سے دن 1 بجے تک بند رہے گا. اسی طرح مورخہ 8 اگست 2021 کو کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، واسو فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر اور کینال فیڈر کی بجلی بھی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی.
مورخہ 9 اگست کو پھالیہ روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، کچہری روڑ فیڈر، گوڑھا روڑ فیڈر کی بجلی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی. 22 اگست 2021 کو کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، واسو فیڈر، ستی منڈی بہاوالدین فیڈر، کینال فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، کچہری روڑ فیڈر اور گوڑھا فیڈر کی بجلی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی.
مورخہ 26 اگست 2021 کو واسو فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر کی بجلی بھی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی. جبکہ 29 اگست 2021 کو منڈی بہاوالدین کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، واسو فیڈر، سٹی منڈی بہاوالدین فیڈر، کینال فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، کچہری روڑ فیڈر اور گوڑھا فیڈر کی بجلی صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک بند رہے گی.