انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

district jail mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءُ الدین کی جیل میں پیسے دو اور مرضی کی سہولت پاؤ. انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کرپٹ افسران قرار

سماء نیوز کے مطابق صوبائی انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ نے منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں، جس کے مطابق جیل میں نوٹ دکھاؤ اور مرضی کا کام کراؤ کا قانون ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کا من پسند جیل سپرنٹنڈنٹ ماہانہ لاکھوں روپے کمارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین وہ ضلع ہے جہاں زیادہ تر پولیس افسران پرویز الہٰی کی سفارش پر تعینات کیے جاتے ہیں

جیل میں ہر کام اور ہر سہولت کا ریٹ فکس ہے، پیسے دیں اورمرضی کا کام کروائیں، اور صوبائی انٹیلیجنس سینٹر رپورٹ میں اس سارے دھندے میں ملوث سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل دونوں کرپٹ افسر قرار دیئے گئے ہیں، جن کی نگرانی میں 50 لاکھ روپے تک کی رشوت وصول کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو اچھے کمرے دینے کیلئے 10 سے 15 ہزار روپے لئے جاتے ہیں اور خود جیل ملازمین من پسند ڈیوٹی لگوانے کیلئے افسران کو 5 ہزار روپے رشوت دیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ملازمین 15 سے 20 ہزار روپے دے کر اپنی غیرحاضری کو حاضری میں تبدیل کروادیتے ہیں، جبکہ جیل میں کرپشن کیخلاف بولنے والے قیدیوں کو سخت نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان رشوت کا آدھا حصہ خود رکھتا ہے اور آدھا عملے میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد بھی کرپٹ افسر ہیں۔ رپورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی تجویز دی گئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انٹیلیجنس سینٹر کی خفیہ رپورٹ میں منڈی بہاء الدین کی جیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!