dollar

پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ حکام کے مطابق 31 مئی 2022ء تک پاکستان کے ذمہ مجموعی غیرملکی قرضہ 126 ارب ڈالر ہے۔

اعداوشمار کے مطابق پاکستان کو 2059ء تک 95 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ اس وقت پاکستان کے ذمے واجب الادا مجموعی رقم 115 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق نجی شعبے کے ذمہ غیرملکی قرضہ 11 ارب 58 کروڑ ڈالرہے.

جبکہ پاکستان کے ذمہ آئی ایم ایف کا قرضہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ حکومتی غیرملکی قرضہ 85 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں