robbery

خواتین مسافروں کو گاڑی میں لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا چار رکنی گروہ گرفتار

گجرات پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے خواتین مسافروں کو گاڑی میں لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹنے والا چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ زیورات، نقدی اور موٹر سائیکل سمیت 2 لاکھ 67 ہزار روپے کا مسروقہ مال برآمد۔

تفصیلات کے مطابق کھاریاں اور گجرات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے خطرناک گینگ سرگرم ہے جس میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ ملزم کرائے پر گاڑی لیتا اور اس میں بیٹھ کر مسافر بناتا اور مختلف شہروں میں گھومتا۔ ملزمان ایسی اکیلی خواتین کو بس سٹاپ وغیرہ سے اپنے ساتھ بٹھاتے تھے جنہوں نے زیورات وغیرہ پہن رکھے تھے.

ملزمان کے ساتھ گاڑی میں ایک خاتون بھی موجود تھی، جس کی وجہ سے متاثرہ خواتین کو دھوکہ دیا گیا۔ جو بعد میں کسی ویران جگہ پر جا کر متاثرہ خواتین سے بندوق کی نوک پر پرس، نقدی اور زیورات وغیرہ چھین لیتا اور واردات کے بعد انہیں گاڑی سے باہر لے جاتا۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر کھاریاں بلال نعیم اور سب انسپکٹر عثمان وارث کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے بہت کم وقت میں اس گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں اطہر شاہ ولد ولی محمد، جہان علی ولد اکبر علی سکنائے ضلع سیالکوٹ، طارق محمود ولد محمد اکرم سکنہ منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔ دوران تفتیش ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125، زیورات اور 47 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک پستول 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں