جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: 26 سالہ جرمن ڈاکٹر پاکستانی نوجوان کی محبت میں منڈی بہاؤالدین پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں ڈفر کے رہائشی 22 سالہ محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلمیٰ سے پسند کی شادی کر لی جو محبت کی خاطر پاکستان آ گئی تھی۔

یوٹیوب چینل کے نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اکمل نے کہا کہ ان کی بات چیت آن لائن گیم روبلوکس سے شروع ہوئی اور وہ تقریباً پانچ ماہ تک ایک دوسرے کے ساتھ آن لائن چیٹ کرتے رہے جس کے بعد سلمیٰ نے پاکستان آکر ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکمل نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی دن سلمیٰ کو پرپوز کیا تھا اور کچھ دن کی تاخیر کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئیں۔ سلمیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد وہ شروع میں گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کام دیکھ کر حیران ہوئی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ کر خوش تھیں۔

سلمیٰ کا کہنا تھا کہ گاؤں کے کام جیسے کپڑے اور برتن دھونا اور روٹی بنانا ایک نیا تجربہ تھا، اگرچہ پہلے دنوں میں یہ مشکل محسوس ہوا، لیکن اس نے یہ سیکھ لیا۔

اکمل کا کہنا تھا کہ شادی میں انہیں گھر والوں کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

4
happy
Happy
1
sad
Sad
2
annoyed
Annoyed
2
surprised
Surprised
1
infected
infected
جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!