21 مئی سے ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، کہیں بادل برسیں گے

summer heat wave
Share

Share This Post

or copy the link

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے آئندہ 10 روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں گردو غبار، گرج چمک اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک لُو چلنے (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال ہوگی جس کی شدت 23 سے 27 مئی تک مزید بڑھ جائے گی۔

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی تک 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی تک معمول کے دن کے درجہ حرارت سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ .

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں بھی ایسا ہی موسم متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو 48، سکھر 46، حیدرآباد، بہاولپور 45، لاہور، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، 44 جبکہ فیصل آباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
21 مئی سے ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، کہیں بادل برسیں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!