فوڈ اتھارٹی نے بوسال میں چھاپہ مار کر 1550 لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ والا سفید محلول تلف کر دیا

punjab food authority
Share

Share This Post

or copy the link

گوجرانوالہ: خوراک کے نام پر بیماریاں پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں واقع اچار یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 500 کلو گرام غیر معیاری اور فنگس سے متاثرہ اچار تلف کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

دوسری جانب منڈی بہاؤالدین کے علاقے بوسال میں ملک کولیکشن سنٹرز پر چھاپے مار کارروائیاں کرتے ہوئے 1550 لیٹر جعلی و مضر صحت دودھ نما سفید محلول تلف کردیا.

دوران چیکنگ موقع سے دودھ کے پاؤڈر کے تھیلے بھی برآمد ہوئے جن سے دودھ بنایا جا رہا تھا۔ جدید لیکٹوسکن کے ساتھ اسپاٹ ٹیسٹ میں پانی کی آلودگی اور قدرتی چربی کی کمی کا پتہ چلا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران نیلے ڈرموں میں بغیر ڈھانپے گلے سڑے پھل اور سبزیاں برآمد ہوئیں۔ اچار پر پھپھوندی، کیڑے اور مکھیاں پائی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جرمانہ ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کیا گیا۔ پرکشش پیکنگ کے ساتھ اچار کے نام پر فنگس اور کیمیکل سے گلے ہوئے پھل مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے تھے۔ غذائیت سے بھرپور خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فوڈ اتھارٹی نے بوسال میں چھاپہ مار کر 1550 لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ والا سفید محلول تلف کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!