وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن کی زیر نگرانی شہر کے تمام انٹری پوائنٹس، پل، اور سڑکوں کو خوبصورت لائٹنگ سے مزین کیا جا رہا ہے۔
منڈی بھاءالدین ( محمد رشید بھٹی بیوروچیف ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ محمد منیر ملک اور سینٹری انسپکٹر محمد وسیم انجم کی زیر نگرانی شہر کے تمام انٹری پوائنٹس، پل، اور سڑکوں کو خوبصورت لائٹنگ سے مزین کیا جا رہا ہے۔
صفائی، شجرکاری، اور تزئین و آرائش کے ذریعے پھالیہ کو ماڈرن سٹی بنانے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔یہ تمام اقدامات شہریوں کی سہولت اور شہر کے خوبصورت مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیوٹیفکیشن کا کام وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام صاف ستھرا پنجاب کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ جس میں شہر کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام کو تین مرحل میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں دو برجز کا کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی جو کام رہ چکا ہے وہ بھی جلد مکمل ہو جائے گا
اس کے ساتھ انہوں نے سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ شہر کے وہ منصوبے جو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اس میں سول سوسائٹی کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ شہر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے