ماہر غزانیات ڈاکٹر وردہ سکندر کا منڈی بہاءالدین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Dr. Warda Sikandar
Share

Share This Post

or copy the link

ماہر غزانیات ڈاکٹر وردہ سکندر نے کہا ہے کہ خدمت خلق ان کا مشن ہے جنہیں وہ ہر طرح سے نبھانے کی پوری کوشش کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہوتے ہیں، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اکتوبر 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں وحیدالدین پارک کے گیٹ کے سامنے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فصاحت حسین، ڈاکٹر حافظ عزیر, ڈاکٹر نور بابر، ڈاکٹر اطروبہ اسلم، ریٹائرڈ بنک مینجر سکندر اعظم اور مریضوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر وردہ سکندر نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے جزبے سے ہی وہ اس فیلڈ میں آئی ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں کے ساتھ ہمیشہ محبت اور شفقت والا رویہ اپنایا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے مریضوں کی آدھی بیماری فوری ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنہ، حاملہ اور دودھ پلانے والی مائوں کا چیک اپ، بچوں کی نشوونما، موٹاپے کا خاتمہ، وزن بڑھانا، شوگر، پی سی او ایس، بلڈ پریشر، دل کا عارضہ، معدے کے مسائل، جگر اور گردے کی بیماریاں، لیکٹوز انٹولیرنس، سیلیک کی بیماری، کٹے ہونٹ تالو والے بچے، گنٹھیا، جوڑوں کا درد اور خواتین کے پیچیدہ امراض جیسے مسائل کے حل اور ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام الناس کی صحت کیلئے طبی سہولیات کے ساتھ غریب اور نادار افراد کیلئے مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جوکہ انشاءاللہ ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ماہر غزانیات ڈاکٹر وردہ سکندر کا منڈی بہاءالدین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!