teezab

تیزاب بنانے والی کمپنیوں اور دکانداروں نے بچوں کی زندگیوں کےساتھ کھلواڑ شروع کر دیا

منڈی بہاوالدین (شاہ مردان ) باتھ روم میں استعمال ہونے والا انتہائی خطرناک تیزاب ،چھوٹے بچوں کی زندگیوں کے لیے عذاب،تیزاب بنانے والی کمپنیوں اور دکانداروں نے بچوں کی زندگیوں کےساتھ کھلواڑ شروع کر دیا

تفصیلات کے مطابق عام گھروں میں استعمال ہونے والا باتھ روم کی صفائی کے لیے تیزاب انسانی جان کے لئے انتہائی خطرناک ہے . عام طور پر گھروں میں مرد نہیں ہوتے جو کہ اپنے کام کاج کی غرض سے باہر جاتے ہیں ایسے میں خواتین کریانہ کی دکانوں سے چھوٹے بچوں کو سامان خریدنے بھیجتی ہیں جن میں باتھ روم صاف کرنے والا انتہائی خطرناک تیزاب بھی ہوتا ہے،

تیزاب بنانے والی کمپنیاں تیزاب کے لیے پلاسٹک کی انتہائی ناقص قسم کی بوتلیں استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات راستے میں بوتل لیک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا ڈھکن بھی کھل جاتا ہے اور تیزاب راستے میں گر جاتا ہے جو کہ خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے

عوامی سماجی حلقوں نے ہر ضلع کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ دی جائے اور خطرناک تیزاب بنانے والی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ اچھی قسم کی مضبوط اور سخت قسم کی بوتلوں میں خطرناک تیزاب کی سپلائی دکانداروں تک پہنچائیں تاکہ مستقبل قریب کسی بھی جانی نقصان ہونے سے بچا جا سکے

اپنا تبصرہ لکھیں