ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موٹرسائیکلوں سے لیس محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی

mandi bahauddin police
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلع کے تھانوں میں محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی، 81 موٹر سائیکل پر پولیس کے جوان گلی محلوں میں گشت کریں گے، مانیٹرنگ کیلئے تھانوں کی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 ستمبر 2022 ) منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو کی جانب سے ضلع بھر میں جدید سہولیات سے لیس 81 موٹرسائیکل پر مشتمل محافظ اسکواڈ فورس قائم کرنے کی افتتاحی تقریب پولیس لائن میں ہوئی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں موٹربائیک ایمبولنس سروس کا آغاز

اس موقع پر ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور بروقت کرائمز سپاٹ رسپانس کیلئے محافظ اسکواڈ فورس پوری تندہی کے ساتھ فرائض سرانجام دے گی، اسکواڈ کے جوان جدید اسلحہ، وائرلیس سسٹم سے لیس ہوں گے.

ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے کہا کہ لاقانونییت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے اقدامات فرائض منصبی میں شامل ہیں ضلع میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے محافظ سکواڈ قائم کیا گیا ہے، انہیں کنٹرول کرنے کیلئے تھانوں کی سطح پر سسٹم قائم کیا گیا ہے اور وہ وائرلیس کنٹرول کی خود نگرانی کریں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں موٹرسائیکلوں سے لیس محافظ سکواڈ فورس قائم کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!