ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی کا “اب گاوں چمکیں گے ” پروگرام کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ منڈی بہاوالدین ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27ستمبر 2023 ) اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ملکوال شاہد بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر افسران سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر حاضرین کو “اب گاوں چمکیں گے” پروگرام کے اغراض ومقاصد سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا چیلیانوالہ، کوٹ بلوچ میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا نے “اب گاوں چمکیں گے” کے تحت ضلع میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام دیہاتوں میں اب گاوں چمکیں گے پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کامیابی سے جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بلدیات شفاعت علی کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کا 8 ارب کی لاگت سے یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اب گاوں چمکیں گے پروگرام بڑا انقلابی اقدام ہے۔ جس کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پروگرام کے تحت مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے کر مشاورت سے دیہات کی گلیوں سے صفائی، سینی ٹیشن اور گندگی کا مسئلہ حل ہو رہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
بعد ازاں ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے فقیریاں اور چوٹ دھیراں گاوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے عمل کا معائنہ کیا اور ویلج کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی نے “اب گاوں چمکیں گے” پروگرام کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کمیٹی ممبران کی سفارشات اور شکایات پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔