رات بھر سے جاری بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Deputy Commissioner's visit to different areas of the city after overnight rain
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین نے رات بھر سے جاری بارش کے فوراً بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2023) اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ ٹریفک کی آمدورفت کو بحال رکھنے کے لیے تمام ادارے متحرک اور الرٹ رہیں، اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل عملہ مختلف شفٹوں اور ٹیموں کی شکل میں شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنائے ۔

انہوں نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے اختتام اور پانی کے نکاس تک تمام ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں اور افسران ملازمین کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود، میونسپل کمیٹی کا عملہ ان کے ہمراہ موجود تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رات بھر سے جاری بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!