منڈی بہاؤالدین جیل کے 90 قیدیوں کے فیصلے 23 سال گزرنے کے باوجود نہ ہوسکے

prisoners
Share

Share This Post

or copy the link

23 سال گزرنے کے باوجود صوبہ پنجاب کی 23 جیلوں میں سزائے موت کے 890 قیدیوں کی زندگیوں کے فیصلے نہ ہوسکے۔ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید 105 قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں.

گوجرانولہ سنٹرل جیل کے 79 قیدیوں نے اپنی سزاؤں کو چیلنج کر رکھا ہے۔ سینٹرل جیل ساہیوال کے 50، ڈسٹرکٹ جیل قصور کے 26، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 48 قیدی، سینٹرل جیل پنڈی کے 81 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 44 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے 32، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 30 قیدی ہیں۔

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں 90 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل میانوالی میں 40 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں 30 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں 32 سزائے موت کے قیدی، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں 6 قیدی، ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9 قیدی، سنٹرل جیل ملتان میں 59 قیدی ہیں۔

سنٹرل جیل بہاولپور میں 50 قیدی، سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں سزائے موت کے 29 اور ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے 33 قیدیوں کی اپیلیں زیر سماعت ہیں.

کچھ اپیلیں 1997 میں، کچھ 2001 اور 2007 میں زیر التوا ہیں جن کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ جبکہ کچھ قیدی اپیل کے دوران زندگی کی بازی ہار کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین جیل کے 90 قیدیوں کے فیصلے 23 سال گزرنے کے باوجود نہ ہوسکے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!