Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

منڈی بہاؤالدین میں گزشتہ روز 7 ملی میٹر بارش ہوئی

rain in pakistan

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین, موسم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، بالائی پنجاب، کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 60، کاکول 15، دیر بالائی 12، زیریں 3، پاراچنار 7، بالاکوٹ 6، پٹن، سیدو شریف 5، پشاور ایئرپورٹ، مردان ایک، اسلام آباد سید پور 45، زیروپوائنٹ 39، گولڑہ 22، بوکرا 4، ائیرپورٹ 3، راولپنڈی شمس آباد 34، چکلالہ ایئرپورٹ 19، کچہری 11 ملی میٹر ہوئی۔

لاہور میں تاج پورہ 30، لکشمی چوک 29، قرطبہ چوک 25، فرخ آباد 24، اپر مال، چوک ناخدا، شاہی قلعہ 20، ائرپورٹ 14، گلشن راوی 13، نشتر ٹاؤن، سٹی 5، واسا ہیڈ آفس، سمن آباد 2، فیصل آباد 19، منگلا 11، مری 10، جہلم، حافظ آباد 8، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح چکوال میں 6، سیالکوٹ ائیرپورٹ، گوجرانوالہ 5، اٹک 4، کراچی میں گلشن حدید 14، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 6، سعدی ٹاؤن 4، کورنگی 3، کیماڑی 2، سرجانی ٹاؤن، مسرور بیس، ملیر، ڈی ایچ اے ایک، ٹھٹھہ 14، راولاکوٹ میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مظفر آباد سٹی 5، ائیرپورٹ 4، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 47، سبی، نوکنڈی اور دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

←محکمہ موسمیات کی پنجاب میں مون سون بارشوں، تیز ہواؤں کی پیش گوئی
منڈی بہاؤالدین جیل کے 90 قیدیوں کے فیصلے 23 سال گزرنے کے باوجود نہ ہوسکے→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz