ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کینال ویو پارک کی تزئین و آرائش کے کام کاجائزہ لینے کے حوالے سے پارک کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پارک کی ابتر حالت کی نشاندہی پر ایکشن لیتے ہوئے فل الفور پارک کو اصل حالت میں لانے کے احکامات جاری کئے تھے ۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20ستمبر 2023 ) پارک کے ٹوٹے ہوئے جھولوں، لانز، ٹریک اور واش رومز کو اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے ، زنگ آ لود جھولوں اور دیواروں کو رنگ و روغن کروا دیا گیا ہے جبکہ پارک میں خوبصورت پھولوں کے پودے بھی لگا ئے گئے ہیں۔
کروڑوں روپے سے بننے والا پبلک پارک زبوں حالی کا شکار
ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کی خوبصورتی کے لیے تمام ممکنہ وسائل اوراقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری پارک کی صفائی ستھرائی اورخوبصورتی کو برقراررکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکنے کے لیے ڈسٹ بین استعمال کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے پارک کی حالت زار کو بہتر بنانے پرمیونسپل کمیٹی کے عملہ کوشاباش دی۔