ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے زیر تعمیر رسول بیراج تا مانو چک روڈ کا معائنہ کیا۔ یا رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27فروری 2024 ) جس پر کمیٹی نے موقع کا وزٹ کر کے اور تمام تر پہلووں کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی تھی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے خود زیر تعمیر رسول بیراج تا مانو چک روڈ کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
نئی بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی اور جلد ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔