منڈی بہاؤالدین، نئی بننے والی سڑک چند دن میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ شہری کی بنائی ہوئی ویڈیو وائرل۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے نوٹس لے لیا۔ کمیٹی دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
آٹھ آر ڈی پل سے مانو چک تک کارپٹ روڈ بننے کے چند دن بعد ہی ٹوٹنے لگی۔ ایک شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ جو کہ وائرل ہو گئی۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں سڑک کے معیار پر سوالات اٹھائے دیئے۔ مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔