ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے دائرہ کار کو دیہاتی علاقوں تک بڑھا دیا

DC extended the scope of encroachment removal to rural areas
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہری علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے دائرہ کار کو بڑھا کر دیہاتی علاقوں میں بھی آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03 اکتوبر 2023) ڈپٹی کمشنر نے مین سرگودھا روڈ پر جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سڑک کے دونوں اطراف قائم عارضی ناجائز تجاوزات کے خاتمے ،میڈینز کی صفائی،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے خاتمے اور ڈمپنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہروں سمیت قصبہ جات سے بھی عارضی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہاہے۔ضلع بھر میں تجاوزات، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کیخلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے دائرہ کار کو دیہاتی علاقوں تک بڑھا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!