Distribution of recruitment order as Junior Clerk among candidates

منڈی بہاءالدین کے 8 امیدواروں میں بطور جونیئر کلرک بھرتی آرڈر تقسیم

وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں(Rule ( 17A کے تحت جونیئر کلرک بھرتی کےلئے منتخب ہونے والے 8 امیدواروں میں آفر لیٹرز تقسیم کر دئیے ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 اکتوبر 2023) اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس میں کیا گیا ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پر صرف کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے فرائض ادا کرتے ہوئے کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں۔بھر پور محنت اور ایمانداری سے کام کر یں۔تقریب کے اختتام پر سی ای او ایجوکیشن اور منتخب امیدواروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں