ڈپٹی کمشنر کی روڈ حادثے میں‌شہید ہونے والے بچے کے لواحقین سے اظہار تعزیت

Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوفی پورہ روڈ پر ہونے والے افسوس ناک حادثہ پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14ستمبر 2023 ) بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے بچے کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حادثہ کا باعث بننے والے بس ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

گورنمنٹ سکول میں بچی کے ساتھ ہراسگی کا معاملہ، سکول ملازم معطل

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک حادثہ کی انکوائری کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ٹریفک حادثہ کا سبب بننے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور جلد گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کی روڈ حادثے میں‌شہید ہونے والے بچے کے لواحقین سے اظہار تعزیت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!