ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

we love Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13جون 2023)وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ تعلیم کے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کی مد میں 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چار سال سے لیو ان کیش منٹ اور فنانشل اسسٹنس کے منتظر محکمہ تعلیم کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیکس تقسیم کئے،اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین ایک طویل عرصے سے لیوان کیش منٹ سے محروم تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے ان میں چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔

عیدا لاضحیٰ کی خوشیوں اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین میں فوری رقم تقسیم کی گئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی اور ان کے اہل و عیال کی بر وقت امداد ایک فرض ہے، جس کی ادائیگی فوری ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیکس کی تقسیم حقداران تک شفاف انداز میں بر وقت ہونی چاہیئے تا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مالی مشکلات میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا اور خصوصاً فرنیچر، صفائی، مرمت اور باتھ روم کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ وسائل کی یکساں تقسیم ان کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس غلام مرتضی ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد ارشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آغا رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ فیصل شہزاد گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان اشرف شامی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹیگیشن حافظ اکرام اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے 112 ریٹائرڈ ملازمین کو 6 کروڑ 85 لاکھ روپے تقسیم کر دیئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!