District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live

منڈی بہاؤالدین کی صفائی کی خدمات گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے

گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 26 بلدیاتی اداروں کی صفائی کی خدمات گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے اور ادارے کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ جامع پلان کی منظوری دی گئی۔

یہ منظوری حکومتی احکامات پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 103ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر نے کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کی 26 لوکل باڈیز ہیں کی صفائی ستھرائی کی خدمات کی زمہ داری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صفائی کی خدمات گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپنے کی تجویز دی گئی ہے جسے بورڈ نے منظور کر لیا۔

ضلع گوجرانوالہ کی 9 ڈسٹرکٹ کونسل کارپوریشن، ایم سی کامونکے، وزیر آباد، گکھڑ، علی پور چٹھہ، نوشہرہ ورکاں، لدھیوالہ وڑائچ، قلعہ دیدار سنگھ، حافظ آباد کی 5 ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی، جلال پور بھٹیاں)، گجرات کے 8 ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں، کنجاہ، کھاریاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر)

منڈی بہاؤالدین ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، پھالیہ، ملکوال کے علاقے شامل ہیں کی صفائی ستھرائی کی سروسز کا نظام گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذرائع آمدن پیدا کرنے کے حوالے سے پیش کردہ پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں