Category: اسپیشل فیچرز

  • عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

    عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

    عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں. نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

    تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

    ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا. کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلد عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔

  • کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم کی دی گئی

    کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم کی دی گئی

    پاکستان کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم ہو چکی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چیئرمین اور بلال بن ثاقب سی ای او ہوں گے۔

    پاکستان کرپٹو کونسل باضابطہ طور پر قائم ہو چکی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کو کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق، یہ ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔ کونسل مؤثر پالیسی سازی اور کرپٹو اپنانے کے لیے جدت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کونسل ایک محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔

  • ریلوے نے عید پر سپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    ریلوے نے عید پر سپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عوام کی سفری مشکلات میں کمی کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جب کہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔

    وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے جدید مانیٹرنگ آلات نصب کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

    حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ریلوے کے انفراسٹرکچر کو مزید جدید اور موثر بنانے کے لیے ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے۔

    واضح رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور تین روز قبل انہیں وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا تھا۔

  • ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے

    ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے

    ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے ہیں۔ پانی کی شدید قلت کے باعث تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم میں آمد کے مطابق پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں پانی کی کمی انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کرتے ہوئے صوبوں کو خبردار کیا ہے کہ تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ رہی ہے۔

    جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ربیع کے بقیہ سیزن میں 30 سے ​​35 فیصد پانی کی قلت کا اندازہ ہے۔ جو پانی ڈیموں میں آئے گا وہ مستقبل میں چھوڑا جائے گا۔ ارسا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک بارش نہیں ہوتی صورتحال میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔ بارش نہ ہونے کی صورت میں منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جا سکتے ہیں۔

  • یونیورسٹی آف گجرات کا سب کیمپس منڈی بہاءالدین بند کرنے کا فیصلہ

    یونیورسٹی آف گجرات کا سب کیمپس منڈی بہاءالدین بند کرنے کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاءالدین اتھارٹی کا اپنے کیمپس کو ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے

    منڈی بہاءالدین ( منظر سجاد) یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین جو کہ 2019 میں قیام پذیر ہوئی اب یونیورسٹی اتھارٹی کا ضلع منڈی بہاوالدین میں اپنا کیمپس مزید نہ چلانے پر اتفاق

    اس کیمپس میں ضلع منڈی بہاءالدین کی جدید ترین کمپیوٹر لیب، فزکس لیب، جدید ترین 4 ٹرانسپورٹ، لائبریری، ڈیٹا سینٹر اور پورے پاکستان کے یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلقات بنانے والی جدید ترین سمارٹ کلاس روم جو کہ اس کیمپس کے ساتھ ساتھ ختم ہونے کو ہے.

    ضلع منڈی بہاؤالدین کے قائم یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین جو کہ اس سال اپنے طلبہ کو مزید اچھی چیزیں دینے کے لیے تیار تھی اب وہ اتھارٹی کا نہ لینے کا فیصلہ

    جس میں ہر سال کی طرح اس سال ایڈمیشن نہ کرنے کا فیصلہ، 100 کمپیوٹرز کی لیب، نیو ٹرانسپورٹ اور +200 سے زائد سٹاف کی ہائرنگ نہ کرنے کا فیصلہ اور اس سال جو کہ نیو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ تھا وہ اب دھرا کا دھرا رہ گیا جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں LLB اور بی ایس کمیونیکیشن، بی ایس انگلش اور اسی کے ساتھ ساتھ کے سیکنڈ ٹائم پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ تھا جس میں بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ ہونا تھا.

    یونیورسٹی آف گجرات صاحب کیمپس منڈی بہاؤالدین سے جو دو بیچ پاس آؤٹ ہوئے ہیں اور اپنی گریجویشن کے ساتھ ساتھ ڈگری بھی یونیورسٹی سے حاصل کر لی ہے وہ گریجویٹ سٹوڈنٹس اب بیرون ملک اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے چلے گئے ہیں اور کسی اچھی پوسٹ پر قائم ہے

    2019 سے 2024 تک یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین نے ایک پہچان کے طور پر سامنے آیا جس میں طلبہ کی تعداد دن با دن بڑھتی چلی گئی اور ایڈمیشن کرائٹیریا میرٹ پر ہونے لگے لیکن کچھ دن پہلے جو فیصلے اور بہت سارا دباؤ کے پیش نظر یونیورسٹی اتھارٹی کا کیمپس بند کرنے کا فیصلہ سامنے نظر آیا ہے .

    کیمپس اتھارٹی کا آخری فیصلہ کہ ہم 2024 کو بیچ پاس آؤٹ کروا کر اس کیمپس کو ختم کر دیں گے اور اگلے سال کوئی ایڈمیشن نہیں کریں گے اور جو بھی چیزیں یونیورسٹی آف منڈی بہاؤالدین کے لیے تھی اب جیسے ہی ہے کیمپس ختم ہونے کی اقتدار پہ آئے گا تو کیمپس کی طرف سے یہ سارا سسٹم مین کیمپس منتقل کر دیا جائے گا.

    جو آج کل کیمپس پر دباؤ چل رہا ہے اس دباؤ کو بھی دیکھتے ہوئے کیمپس میں طلبہ کی پڑھائی پر بھی اثر پڑرہا ہے اور رسول منتقل کرنے کے فیصلے پر طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی پریشان ہیں. اس پریشانی کا مقصد یہ ہے کہ یہاں پر اس پاس آسانی سے ہاسٹلائز طلبہ بھی موجود ہے اور ضلع منڈی بہاؤالدین شہر کو طلبہ اور والدین کے لیے یونیورسٹی تک رسائی حاصل کرنا آسانی کا حل ہے

    پریشان ہونے کی وجہ یہی ہے کہ یونیورسٹی کی جو کلاسز 4:30 پہ شروع ہوتی ہیں اور پانچ بجے تک کیمپس بند ہو جاتا ہے لیکن اگر رسول منتقل کر دیتے ہیں تو وہ ایریا ویران ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور والدین کے لیے مشکل کا باعث بن جائے گا.

    ضلع منڈی بہاوالدین میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کو شروع کیے ہوئے ابھی پانچ سال ہی ہوئے تھے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو پریشانی کے باعث یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑرہا ہے .

    روزانہ کی بنیاد پر طلبہ کا کیمپس اتھارٹی کو بار بار تنگ کرنا اور اتھارٹی کا اس کے پاس کوئی جواب نہ ہونا اور بہت سارے طلبہ جو کہ دور دراز سے آتے ہیں اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوتا ہے جو کیمپس 800 بچوں پر چل رہا تھا یک دم اس کی تعداد 400 کے اس پاس سے بھی کم ہو جائے گی

    اس کا اثر سپیشلی بوائز جو کہ اپنی موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور منڈی ایریا میں ہوسٹلائز ہیں ان سب کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا اور بہت سارے والدین جو اپنی بیٹیوں کو دور اور ویران ایریے میں نہ بھیجنے کے فیصلے کے ڈر سے ان کی پڑھائی ختم کرنے پر بھی غور ہے یہ سب چیزیں روزانہ کی بنیاد پر کیمپس اتھارٹی کو ملتی ہے.

    اگر کیمپس ختم ہو جائے گا جو اس کے اکاؤنٹ میں فنڈنگ تھی جو کہ یونیورسٹی آف منڈی بہاؤالدین کیمپس کو بنانے کے لیے رکھی گئی تھی وہ فنڈنگ واپس گورنمنٹ کو ہو جائے گی.

  • موٹر وے پر رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، خلاف ورزی پر گاڑی بند ہوگی

    موٹر وے پر رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، خلاف ورزی پر گاڑی بند ہوگی

    موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

    آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹر وے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    NHA has increased motorway and highway toll tax rates 2025

    پولیس کے مطابق موٹر وے پر گاڑیوں کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کے لیے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • پنجاب حکومت کا مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پنجاب نے مینوئل لائسنس ہولڈرز کو کمپیوٹرائزیشن کا آخری موقع فراہم کر دیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا۔

    مینوئل اسلحے کے لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔ ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے درست اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے سے قاصر رہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مینوئل لائسنس کے حامل افراد اپنے متعلقہ ڈویژن کے کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کے ریکارڈ اور دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔

    تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اہل امیدواروں کو لائسنس جاری کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق اور کمپیوٹرائزیشن کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے۔ تمام ڈویژنل کمشنرز یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ذاتی طور پر لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

    اسلحہ لائسنس کی توثیق کا اختیار صرف متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہوگا۔ ڈویژن کا کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل یہ اختیار کسی ماتحت افسر کو نہیں دے سکتا۔ ہر انفرادی اسلحہ لائسنس کی تصدیق، توثیق یا کمپیوٹرائزیشن کے لیے باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے انتظامات مکمل کریں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 38 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی سے 38 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

    24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 265,346 روپے سے 264,660 روپے ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 243,242 روپے سے گھٹ کر 242,613 روپے ہوگئی۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کمی سے 3،350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 38 روپے اضافے سے 2،872 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,948 ڈالر سے گھٹ کر 2,940 ڈالر ہوگئی۔

  • کرپشن مزید بڑھ گئی، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

    کرپشن مزید بڑھ گئی، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان 2024 میں بدعنوانی میں مزید اضافے کی وجہ سے دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دیا ہے۔ ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان 135ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ہے۔

    پچھلے سال دو درجے گرنے کے بعد رینکنگ نیچے کی گئی ہے۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 100 میں سے 27 ہے۔ 2023 میں پاکستان 180 ممالک میں 133 ویں نمبر پر تھا، 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر تھا۔ 2023 میں پاکستان 48 واں کرپٹ ترین ملک تھا۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق PDM دور میں پاکستان 180 ممالک میں 140 ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان بدعنوان ممالک کی فہرست میں نیچے سے 41 ویں نمبر پر تھا۔ کرپٹ ممالک کی فہرست میں بھارت 96ویں نمبر پر ہے۔ بھارت پاکستان سے 39 درجے بہتر ہے۔

    کرپٹ ترین ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایران، عراق اور روس میں بھی کرپشن بڑھی ہے۔ روس میں بھی کرپشن بڑھی ہے جو کہ 154 ویں نمبر پر ہے۔کرپٹ ممالک کی فہرست میں افغانستان 165 ویں نمبر پر ہے، کرپٹ ممالک کی فہرست میں بنگلہ دیش 151 ویں نمبر پر ہے۔ ایران 151 نمبر پر ہے اور عراق 140 نمبر پر ہے۔

    ڈنمارک سب سے کم کرپٹ ملک ہے، اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور ہیں۔

  • سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال

    سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال

    سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔

    اس اچانک سرگرمی نے سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکام کی جانب سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔مزید برآں، اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ ایک مستقل یا عارضی تبدیلی ہے۔

    سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبائی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے مطابق ہے اور اس سے صارفین کے لیے مواصلات میں بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کروائی تھیں اور ان فیچرز پر سعودی عرب میں 2019 میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    تاہم، سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان خصوصیات کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

  • پنجاب حکومت نے کسی دوسرے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی

    پنجاب حکومت نے کسی دوسرے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث پنجاب حکومت کے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے کسی دوسرے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    ایکسائز حکام کے مطابق اسلام آباد میں ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرواتی تھی جس سے پنجاب کے خزانے کو نقصان ہورہا تھا جب کہ پابندی سے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔

    ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ جس صوبے کی گاڑیاں سڑک استعمال کرتی ہیں وہاں سے ٹوکن ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔شہریوں نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑی نہ صرف ہاتھوں ہاتھ بکتی ہے بلکہ اس کی قیمت 50 ہزار سے 100 ہزار روپے تک بڑھ جاتی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق صرف 2023 کے دوران اسلام آباد میں 75 ہزار گاڑیاں رجسٹر ہوئیں۔ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے فیصلے سے صوبائی حکومت کے ریونیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔