students giving matric exams in class room

فیل ہونے والے طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا

محتسب پنجاب کی کاروائی. امتحان میں غیر حاضر قرار دے کر فیل کرنے والے طلباء و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا.

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26اپریل 2024) کنسلٹنٹ محتسب پنجاب منڈی بہاوالدین محمد رفیق نے بتایا ہے کہ محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین میں طلبہ و طالبات کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے امتحانی سنٹر ملکوال کے بارے میں شکایت کی گئی کہ طلباءو طالبات نے ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانی پرچے دئیے

لیکن جب رزلٹ آیا تو طلباء و طالبات کو چند مضامین میں غیر حاضر کر کے فیل کر دیا گیا۔ ان درخواستوں پر دفترمحتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاوالدین کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو معاملے کی چھان بین اور رزلٹ میں درستی کر کے رزلٹ کارڈز کے فوری اجرا کی ہدایت کی گئی

جس کے نتیجے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے فوری طور پر رزلٹ میں درستی کر کے رزلٹ کارڈ جاری کر دئیے گئے۔ جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا جس کی بنا پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے دفترمحتسب پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں