DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

چھنی مانگا تا قادرآباد ہیڈ ورکس سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ویژن کے مطابق دن بدن بدل رہا ہے ضلع منڈی بہاوالدین۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے چھنی مانگا تا قادرآباد ہیڈ ورکس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26اپریل 2024) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی سمیت دیگر افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ یہ سڑک منڈی بہاالدین کو دو اضلاع حافظ آباد اور وزیرآباد سے ملانے والی واحد سڑک ہے۔

اس سڑک کی تعمیر آس پاس کے دیہاتوں سمیت حافظ آباد اور وزیر آباد کی عوام الناس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ عوام الناس کی سفری سہولیات میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سڑک کو تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک ضلع کونسل کے فنڈ سے تعمیر کی گئی ہے اور سڑک کا تخمینہ لاگت 83 ملین روپے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں