پھالیہ کےنواحی گاؤں لک کے قریب باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، بس شکر گڑھ سے 22 چک سرگودھا جا رہی تھی ایک کی حالت نازک، زخمی افراد کو پھالیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
منڈی بہاوالدین نواحی گاوں لک کے قریب باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، بس شکر گڑھ سے 22 چک سرگودھا جا رہی تھی ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
باراتیوں سے بھری بس شکر گڑھ سے سرگودھا کی جانب جا رہی تھی جیسے لک گاوں کے قریب پہنچی اگے جانے والی گندم کی کٹائی والی مشین نے موڑ کاٹنے دیا جیسے بچاتے ہوئے تیز رفتار بس دوریہ سڑک کے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور توازن برقرار نہ رکھنے پر الٹنے گئی
جس کے نتیجے میں بس میں سوار 9 باراتی شدید زخمی جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں گجرات ریفر کر دیا گیا جبکہ زخمی افراد جن میں خواتین بچے شامل ہیں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں طبی امداد دی جارہی ہے