نیشنل تھیلیسیمیا پریونشن ڈے، حکومتی سطح پر آگاہی کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، شہریوں کی دہائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں تھلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ کا قومی دن منایا گیا۔
ملک وال (نامہ نگار) اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کِپس کالج کے پرنسپل غلام نبی، طلباء عبداﷲ احد، حاشر ظہیر، طالبات مہروش، تلبیہ زہرہ سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا ایک جان لیوا مرض ہے۔ اس میں مبتلا افراد ہر لمحہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔
حکومت کو اس سے آگہی کیلئے وسیع پیمانے پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے تو دوسری طرف بطور ذمہ دار شہری ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم اس میں مبتلا افراد کو زندگی کی جانب لانے کیلئے اپنے حصے کی شمع جلائیں اور صحت مند افراد اپنے خون کا عطیہ کریں۔
اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اس سے بچاؤ کیلئے شادی سے قبل لڑکا و لڑکی کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں بچے اس خطرناک بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔