بوسال: اوورسیز پاکستانی پر تشدد اور ویڈیو کا معاملہ، مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان گرفتار

malakwal police
Share

Share This Post

or copy the link

بوسال سکھا کے رہائشی شہباز پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سرفراز عرف پھلو کو بھی گرفتار کر لیا گیا. تھانہ ملکوال پولیس قبل ازیں اس واقعہ میں ملوث ملزمان تصور، فدا، گوشی، سکندر اور شکیل کو گرفتار کر چکی ہے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اکتوبر 2022) بوسال سکھا کے رہائشی شہباز احمد پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل ملکوال اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا .

یہ بھی پڑھیں: کچہری سے واپسی پر ملزمان کا اووسیز شہری پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بھی بناتے رہے

ایس ایچ او تھانہ ملکوال ارمغان مقسط اور ان کی ٹیم نے واقعہ میں ملوث ملزمان تصور، فدا، گوشی، سکندر اور شکیل کو فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا جبکہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سرفراز عرف پھلو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری پر تشدد یا اس کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہریوں کا استحصال برداشت نہیں، ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بوسال: اوورسیز پاکستانی پر تشدد اور ویڈیو کا معاملہ، مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!