منڈی بہاءالدین میں شادی کی خوشی کی تقریب اچانک غم میں تبدیل ہو گئی، مخالفین نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے نوجوان کو جاں بحق کر دیا، 2 افراد زخمی، مقدمہ درج
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اکتوبر 2022) منڈی بہاءالدین آج پھر لہو لہو ہو گیا. تھانہ گوجرہ کے علاقہ رکن میں شادی کی تقریب میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے. پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا.
یہ بھی پڑھیں: ڈھوک سہارن: مخالفین کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان قتل
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقع پرانی دشمنی اور مقدمہ بازی کے باعث پیش آیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.