نمبرداری نظام کی بحالی سے نمبرداروں نے مل کر عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے

Murala village made decisions in marriage and death customs
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ نمبرداری نظام کی از سر نو فعالیت موجودہ حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے، نمبردار ضلعی انتظامیہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، نمبرداری نظام کی بحالی کے بعد ضلعی انتظامیہ اور نمبرداروں نے مل کر عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے، نمبردار اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کر کے کسی بھی مسئلے کا بر وقت حل نکال سکتے ہیں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اکتوبر 2023 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں نمبرداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بل آبیانہ کی ریکوری سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، تحصیلدار و نائب تحصیلداران،ریونیو افسران کے علاوہ نمبرداران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ نمبرداری نظام کے تحت فرض شناس خلوص نیت سے فرائض اور ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد کو نمبرداری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اب یہ نمبرداروں کی بھی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ خلوص نیت سے متحرک ہو کر عوام الناس کے مسائل کی نشاندہی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کا مستقل حل نکالیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نمبرداری نظام کی بحالی سے نمبرداروں نے مل کر عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!