Government employees use 34 crore units of free electricity annually, document

بجلی چوری میں ملوث 193 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 04 اکتوبر2023 ) وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پرضلع منڈی بہاوالدین میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایکسیئنز واپڈا سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں میں بجلی چوری میں ملوث 193 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اورایک کروڑ 80 لاکھ 92 ہزار169 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جس کی 65 فیصد ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام قومی مقصد ہے۔ بجلی چوری کا بوجھ عام صارف کو اٹھانا پڑتا ہے۔شہری بجلی چوری کے خلاف قومی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔ بجلی چور قومی خزانے کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانا ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری پکڑنے کیلئے کمرشل و انڈسٹریل ایریاز کو فوکس کرنے کی ہدایت کی ۔بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور بجلی چوری میں ملوث کسی بھی فرد کو رعایت نہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ، انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں