DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

منڈی بہاءالدین کی مزید 11 سڑکوں کی از سر نو تعمیر، مرمت اور بحالی کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، حکومت پنجاب نے خستہ حال اور عرصہ دراز سے نظر انداز رہنے والی مزید 11 سڑکوں کی از سر نو تعمیر ، مرمت اور بحالی کی منظوری دے دی ہے ۔یہ ترقیاتی سکیمیں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے تعمیر کی جائیں گی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06دسمبر 2023 )ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا کی خبر پر ایکشن، بلدیہ ملازمین نے سڑک پر پڑے کچرے کو صاف کر دیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی کاوش سے ست سرا تا ڈی ایچ کیو ہسپتال ، واسو تا سٹی ہسپتال، کندھانوالہ تا شاہ تاج شوگر ملز، نگینہ سینما تا محلہ منظورآباد ، پھالیہ روڈ تا ڈی ایچ کیو ہسپتال، سول ریسٹ ہاﺅس تا پھالیہ روڈ، چک رائب تا چک نمبر 9، ڈی ایچ کیو ہسپتال تا چورنڈ، سرگودھا روڈ تا ساہنا، چھنی مانگا تا قادرآباد بیراج اور رسول بیراج تا مصری موڑ سمیت کل 15سڑکوں کی منظوری دی گئی۔ جن کی کل مالیت تقریبا ایک ارب روپے ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے پیش نظر ان سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ٹینڈرز کے کیلئے اخبار اشتہار دے دیا گیا ہے اور مزید میگا پراجیکٹس بھی جلد شروع کئے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کی دیگر سڑکوں پر پیچ ورکس ، لین مارکنگ، سٹریٹ لائٹس، کیٹ آئزاور سائن بورڈز نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اہلیان منڈی بہاوالدین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں