Operation of district administration against encroachment is fast

ڈپٹی کمشنر کی تاجروں، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے تجاوزات فل الفور ختم کرنے کی اپیل

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20ستمبر 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہر بھر میں جاری صفائی ستھرائی، سڑکوں کے پیچ ورک اور تجاوزات کے خاتمے کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں ،گلی محلوں اورنالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شہربھر میں صفائی ستھرائی کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کا پھالیہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پروفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور انہیں عارضی ناجائز تجاوزات فل الفور ختم کرنے اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں اور دکانوں سے سڑکوں تک قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔جس کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائزتجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تا کہ شہر بھر کی سڑکیں اور بازار کھلے اور خوبصورت بنائے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو اندورن شہر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہر کی خوبصورتی کے علاوہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں