لاہور: بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے پہلے اور منفرد “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف نے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی درخواست پر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کیا اور قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی بھی لانچ کی۔
Punjab Govt Apni Chat Apna Ghar scheme registration, apply
قرعہ اندازی کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ذاتی طور پر اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو فون کرکے پلاٹ جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نواز شریف نے رخسانہ بی بی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، قرعہ اندازی میں مفت پلاٹ نکل آیا ہے۔ رخسانہ بی بی نے نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“ منصوبے کی قرعہ اندازی میں آنے پر قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے تین مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد دی۔
مریم نے کہا کہ تین مرلہ کا مفت پلاٹ حاصل کرنے والوں کو گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ کا قرضہ مل سکتا ہے، 15 لاکھ کا قرض 9 سال میں 14 ہزار کی آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے “اپنی زمین، اپنا گھر” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں 2 ہزار افراد نے رہائشی پلاٹ حاصل کیے ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، ہر ضلع کے لیے کوٹہ مختص
جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد میں 257، لودھراں میں 219 غریبوں کو پلاٹ ملے۔ پہلے مرحلے میں ضلع اوکاڑہ سے 130، لیہ سے 55، بھکر سے 52، ساہیوال سے 33 اور سرگودھا سے 25 افراد کو پلاٹ ملے۔
خوشاب ضلع سے 24، بہاولنگر سے 20، منڈی بہاؤالدین سے 17، راجن پور سے 15 اور اٹک سے 11 درخواست گزار خوش قسمت رہے۔ ضلع گجرات سے آٹھ، بہاولپور سے سات، جھنگ اور وہاڑی سے چار اور چنیوٹ سے دو افراد نے پلاٹ حاصل کئے۔

[…] منڈی بہاؤالدین کے 17 امیدواروں کو اپنی زمین اپنا گھر سکی… […]