پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

Ismail Tara passed away
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔
مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں، اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں اداکی جائے گی۔

PTV to Bring Pakistani Drama Ainak Wala Jin Back After 29 Years

سن 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے اسماعیل تارا نے 1964 میں فنکارانہ سفر شروع کیا۔ ویسے تو اسماعیل تارا نے کئی فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر اسی کی دہائی میں طنز و مزاح کے مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اسماعیل تارا کو فلم ہاتھی میرے ساتھ، منڈا بگڑا جائے، چیف صاحب اور دیواریں“ میں زبر دست اداکاری پر4 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ مرحوم اداکار نے متعدد فلموں میں کام کیا، حالیہ دنوں میں اسمعیل تارا نےفلم ڈونکی کنگ میں کام کیا،ریڈی اسٹیڈی نمبر ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!