4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل

rasul road mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(سٹاف رپورٹر 28 جنوری 2022)4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل ۔بچوں کوآمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کنگ روڈ چوک سے سڑک کی تعمیر کاکام جاری ہے جو کہ تاحال جنرل بس اسٹینڈ تک پہنچا ہے ۔نیورسول روڈ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ۔خصوصاً کانسپٹ سکول ،دی لاہورلائسیم سکول،ای جی ایس سکول اورمثالی راوین سکول کے سامنے سڑک گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی سڑک پربہت بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن میں بارش کا پانی گندے جوہڑ کی شکل میں ہروقت کھڑا رہتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت میں شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین کو اذیت سے دوچار کررکھا ہے ۔

اہل علاقہ اورخصوصاً والدین نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سڑک کی جب تک تعمیرشروع نہیں ہوتی تب تک کم از کم ان گڑھوں میں مٹی اور پتھر ڈال کر حصہ سڑک کے برابر کیا جائے تاکہ یہاں پر پانی کھڑا نہ ہوسکے اور ٹریفک کی روانی بھی جاری رہے اور سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین کو اس اذیت سے چھٹکارا مل سکے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!