Tag: mandi bahauddin news today

  • حاملہ خاتون نے مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا

    حاملہ خاتون نے مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا

    منڈی بہاوالدین مسافر کوچ میں خاتون نے بچہ کو جنم دے دیا۔ذچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں.

    تفصیلات کے مطابق گاڑی منڈی بہاوالدین سے ہوتی ہوئی جلہم اور ملتان جاتی ہے ۔ خاتون کا تعلق بھی ملتان سے بتایا جاررہا ہے۔ حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوئی بس میں موجود دیگر خواتین نے اپنی مدد اپ کے تحت ہی بچہ کو گاڑی کے اندار ہی پیدائش ہوئی۔

    جس کے بعد 1122 ریسکیو نے خاتون اور بچہ کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا ذرائع کے مطابق ذچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں

  • Three Killed As Rivals Clash At Phalia Court

    Three Killed As Rivals Clash At Phalia Court

    On Thursday, three people were killed and four were seriously injured in the firing in the parking lot of Tehsil Court Phalia.

    The report of the channel said that the firing incident took place in the parking lot of Tehsil Court Phalia area of Sandhanwala. The reason behind the killing of three people is old enmity. Two parties were in the court in connection with the hearing of the case, and one party started firing at the other. The other side retaliated.

    read this in urdu

    As a result of which 3 people were killed as a result of cross firing between the two sides. Among those killed in the firing incident are the driver, a passer-by and the gate keeper of Tehsil Courts. Four people were also injured in the firing.

    The channel further informed that the condition of the injured is critical and one injured Javed Iqbal has been referred to Gujrat. A heavy police force led by DPO Mandi Bahauddin reached the spot. Rescue 1122 shifted the injured and dead to Tehsil Headquarters Hospital Phalia for medical and legal proceedings.

    Meanwhile, Caretaker Chief Minister Punjab Syed Mohsin Naqvi has taken notice of the firing incident in Phalia Katchary. The Chief Minister has asked Inspector General Police Punjab for a report on the firing incident. The Chief Minister ordered that the accused should be immediately arrested and action should be taken according to the law.

    He further directed that no effort should be spared in providing justice to the heirs of the deceased.

  • منڈی بہاوالدین: 24 گھنٹوں میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

    منڈی بہاوالدین: 24 گھنٹوں میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

    منڈی بہاوالدین پھر لہو لہان ہو گیا. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 2 افراد کو قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا. ڈھوک جوڑی میں سابقہ رنجش پر نوجوان قتل، جبکہ میانہ گوندل میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 فروری 2023) تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک جوڑی میں صدف نامی نوجوان قتل. سابقہ رنجش کی بنا قتل کیا گیا.اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی. تھانہ صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی.

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں رواں سال 97 افرا کو قتل کیا گیا

    جبکہ دوسرے واقع میں میانہ گوندل میں گھریلو ناچاقی پر بابر نامی نوجوان نے اپنی بیوی فاریہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا. وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ میانہ گوندل موقع پر پہنچ گئی. بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر موقع سے فرار ہو گیا. پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا.

    رواں سال منڈی بہاوالدین میں قتل کا یہ 14واں واقع ہے.

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    منڈی بہاؤالدین پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

    منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار ) ضلعی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ڈی پی او انور سعید کنگرا کی سربراہی میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے سال2022 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل 7736 مقدمات درج کرکے 12470 ملزم گرفتار کیے اور 10 کروڑ 65 لاکھ 77 ہزا ر روپے کی برآمدگی کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    اس دوران 832 اشتہاریوں اور 450 مفروروں کو گرفتار کیا گیا ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 334 مقدمات درج کئے گئے ، نمائش اسلحہ اور ناجائز اسلحہ کے 831مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کیا،قمار بازی کے 18، لاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 اور تیزرفتاری کے 327 مقدمات درج کئے گئے۔

    26 گینگز کے 105 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کروڑ 97 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا

  • 20 cops laid down lives for secure future of nation during 2022

    20 cops laid down lives for secure future of nation during 2022

    LAHORE: Punjab Police has been actively working day and night for the sacred duty of maintaining law and order in the society and protecting the lives and properties of the citizens.

    In this regard, 20 police force personnel embraced martyrdom in Punjab during year 2022.

    According to the details, in the year 2022, five police officials of Lahore police sacrificed their lives in line of duty in 2022. Among the martyrs of Lahore police were one ASI, three constables and one traffic assistant.

    Two officers of Sheikhupura and Nankana police each were martyred. An inspector was martyred in Bhakkar, a sub-inspector each in Narowal and Pakpattan while an ASI rank officer was martyred in Chiniot.

    In Mandi Bahauddin, Faisalabad, Sialkot, Jhelum, Rahim Yar Khan, Khanewal and Okara, one policeman in every above mentioned districts embraced martyrdom. It was pertinent to mention that till now a total of 1590 officers and personnel of Punjab Police had sacrificed their lives while on duty, whereas 137.50 million rupees had been released for the families of nine martyrs in 2022.

    The welfare cases of the remaining martyrs were in the final stages of completion. An amount of Rs4.3 million had been paid to 10 policemen who were injured in various incidents while on duty.

    Punjab Inspector General of Police Aamir Zulfiqar Khan paid rich tribute to the police martyrs and said that the brave policemen who sacrificed their lives in the line of duty were our national heroes and preferential steps would remain continue for best welfare of their families, he added.

    The Punjab IG Police said that the brave sons of Punjab Police have always put their duty before their lives and laid foundation for safe future of the nation at the cost of their blood. Amir Zulfiqar Khan said that the police force would not hesitate to make any sacrifice in the future to protect the life and property of the citizens.

    IG Punjab directed all the supervisory officers to utilize all available resources for welfare of families of the martyrs and not to leave them alone on any occasion of joy or sorrow

  • ملکوال: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

    ملکوال: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

    منڈی بہاءالدین لہو لہان ہو گیا. باپ بیٹا پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے. ملکوال میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے باپ بیٹا کو قتل کر دیا.

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 دسمبر 2022) ملکوال: چاندنی چوک میں بیٹا علی قیص ولد ارشد اور والد ارشد ولد متعلی ساکن شمہاری قوم گوندل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق. زرائع کے مطابق باپ بیٹا پیشی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کے کے قتل کر دیا.

    یہ بھی پڑھیں: مانگٹ میں کرپٹو کرنسی تنازعہ پر نوجوان قتل، ماں صدمہ سے چل بسی

    قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا.باپ بیٹا ملکوال عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے کہ کار میں سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا.

  • پنجاب بھر میں منڈی بہائوالدین دوسرے نمبر پر ترقیاتی کام مکمل کرنے والا ضلع قرار

    پنجاب بھر میں منڈی بہائوالدین دوسرے نمبر پر ترقیاتی کام مکمل کرنے والا ضلع قرار

    لاہور ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2022)بلدیاتی ادارے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے فنڈز خرچ کرنے میں ناکام ہو گئے ،خطیر رقم اور وسائل ہونے کے باوجود 36 اضلاع میں سے لاہور ترقیاتی کاموں میں 31ویں نمبر پر رہا ۔

    پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی ڈیش بورڈ رپورٹ کے مطابق 2021 میں جاری ترقیاتی سکیمیں 2022میں بھی التوا کا شکارہیں ،لاہور کی 1ارب 93 کروڑ 40 لاکھ کی 253ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ،245 کے ورک آرڈر جاری ہوئے جن میں سے 191 مکمل اور62 التوا کا شکارہیں ۔

    یہ بھی پڑڑھیں: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

    اٹک 217 اور لودھراں تمام 243 سکیموں کو مکمل کر کے پہلے جبکہ منڈی بہاؤالدین 130 سکیموں کیساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔اسی طرح میانوالی میں 207 میں سے 183 ،ساہیوال 85 میں سے 80 ، بھکر 270 میں سے 228 ، بہاولنگر 84 میں سے 67 ،رحیم یار خان 145 میں سے 123 ،چکوال 352 میں سے 324 ،خانیوال 341 میں سے 203 ،حافظ آباد 226 میں سے 95 ،بہاولپور 313 میں سے 309 ،

    گجرات 128 میں سے 114 ،نارووال 120 میں سے 95 ،پاکپتن 67 میں سے 60 ،راولپنڈی 947 میں سے 601 ،ملتان 192 میں سے 173 ،لیہ 160 میں سے 92 ،سیالکوٹ 111 میں سے 69 ،چنیوٹ92 میں سے 43 ،رحیم یار خان 148 میں سے 140 ،قصور 203 میں سے 108 ،مظفر گڑھ 171 میں سے 74 ،خوشاب 155میں سے 66 ،سرگودھا 280 میں سے 71 ،اوکاڑہ 22 میں سے 5 ،وہاڑی 279 میں سے 154 ،فیصل آباد 444 میں سے 231 ،

    راجن پور 87 میں سے 58 ، ننکانہ صاحب 141 میں سے 51 ،ڈیرہ غازی خان 123 میں سے 26 ، شیخوپورہ 170 میں سے 92 ، گوجرانوالہ 120 میں سے 24 ،جھنگ 196 میں سے 99 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 202 میں سے 176 ،جہلم میں 210 میں سے 209 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوئیں۔مجموعی طور پر 7ہزار 526 سکیموں میں سے 5ہزار 448 مکمل جبکہ 2 ہزار 78 التوا کاشکار ہیں۔پروگرام کی مد میں 23 ارب 19 کروڑ روپے مختص کئے گئے جن میں سے 18 ارب 34 کروڑ خرچ کئے جا سکے جبکہ 5 ارب کے لگ بھگ خرچ نہیں کئے گئے ۔

  • منڈی بہاؤالدین :سگے بھائیوں نےبہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا

    منڈی بہاؤالدین :سگے بھائیوں نےبہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا

    منڈی بہاؤالدین میں خون سفید ہو گیا.منڈی بہائوالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا ہے۔

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 جولائی 2022) تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پھالیہ:سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

  • منڈی بہائوالدین: عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    منڈی بہائوالدین: عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    منڈی بہائوالدین میں عید کے کپڑے مانگنا بیوی کا جرم بن گیا. عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا. عورت کا 40 فیصد جسم جھلس کر زخمی، ہسپتال منتقل

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جولائی 2022) منڈی بہائوالدین کے علاقہ چیلیانوالہ میں بیوی نے عید کیلئے پکڑے مانگے جس پر لڑائی کی بنا پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا. عورت کے جسم کو 40 فیصد حصہ جھلس کر شدید زخمی. بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج.

    یہ بھی پڑھیں: گوجرہ: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    ایف آئی آر کے مطابق نوشین بی بی جو کہ عید کی خریداری کرنے شہر گئی کہ اسکا نشئی شوہر اسکے پیچھے تیزاب کی بوتل لے کر چل پڑا اور ایک بیکری پر پہنچ کر شوہر نے کھلے بازار میں سر عام اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی. عورت کے شوہر مچانے پر بازار میں موجود لوگوں نے عورت کی جان بچائی.

    شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. عورت کو تشویشناک صورتحال پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق عورت کا تقریبا 40فیصد جسم کا حصہ جھلس کر زخمی ہو چکا ہے. بیٹے نے والد کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دیا. پولیس نے ملزم کو چک بساوا سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

  • منڈی بہائوالدین میں 1 روز میں 2 افراد قتل، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہائوالدین میں 1 روز میں 2 افراد قتل، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا۔ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، منڈی بہائوالدین میں 1 ہی دن میں 2 افراد قتل 😔. مونگ میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پھالیہ میں 1 نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون 2022) تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں پھالیہ کے نواحی گاوں چک کمال میں ایک مچھلی فارم سے ایک نوجوان فضل محمود کی لاش ملی ہے۔ جس کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔ مقتول کی ایک آنکھ بھی نکلی ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی اور پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

    جبکہ دوسرے افسوس ناک واقع میں منڈی بہاؤالدین کے علاقہ مونگ میں آٹھ سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 8 سالہ محمد اسمعیل ولد محمد ارشد قوم آرائیں سکنہ مونگ ایک روز قبل گم ہوا تھا جس کی لاش آج کھیتوں سے ملی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔