Tag: Rasool Road MAndi Bahauddin

  • رسول: پولیس نے بکری چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    رسول: پولیس نے بکری چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    منڈی بہائوالدین پولیس کی کاروائی: رسول چوکی کے پولیس اہلکاروں نے بکری چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ایف آئی آر درج

    منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 اگست 2022) تھانہ صدر چوکی رسول بیراج کے جوانوں کی زبردست کاروائی ہیڈ کنسٹیبل تنویر احمد، کنسٹیبل تنویر ارشد، اقبال آپریٹر نے مویشی چور گینگ چوری شدہ جانوروں سمیت انتہائی محنت سے گرفتار کر لیا.

    یہ بھی پڑھیں: کوٹ ہست خان میں چوروں نے زمیندار کو قتل کر کے مویشی چرا کر لے گئے

    پولیس نے غریب چرواہے کی 120،000 مالیت کی 3 شاخ بکریاں برآمد کر کے ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا. ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج. پولیس کے مطابق ارد گرد کی عوام جن کے مویشی چوری ہو چکے وہ تھانہ صدر رابط کریں.

  • 4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل

    4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل

    منڈی بہاؤالدین(سٹاف رپورٹر 28 جنوری 2022)4 سکولوں کے عین سامنے نیورسول روڈ گندے جوہڑ میں تبدیل ۔بچوں کوآمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ روڈ چوک سے سڑک کی تعمیر کاکام جاری ہے جو کہ تاحال جنرل بس اسٹینڈ تک پہنچا ہے ۔نیورسول روڈ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ۔خصوصاً کانسپٹ سکول ،دی لاہورلائسیم سکول،ای جی ایس سکول اورمثالی راوین سکول کے سامنے سڑک گندے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی سڑک پربہت بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن میں بارش کا پانی گندے جوہڑ کی شکل میں ہروقت کھڑا رہتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت میں شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین کو اذیت سے دوچار کررکھا ہے ۔

    اہل علاقہ اورخصوصاً والدین نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سڑک کی جب تک تعمیرشروع نہیں ہوتی تب تک کم از کم ان گڑھوں میں مٹی اور پتھر ڈال کر حصہ سڑک کے برابر کیا جائے تاکہ یہاں پر پانی کھڑا نہ ہوسکے اور ٹریفک کی روانی بھی جاری رہے اور سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین کو اس اذیت سے چھٹکارا مل سکے ۔