ایم.پی.اے ساجد خان بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 مارچ 2021) پنجاب میں مسلم لیگ (ق) سےتعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری سکولز ساجد احمد خان بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساجد احمد خان بھٹی کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، ان کیلئے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ساجد احمد بھٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے عزیز ہیں، جو پی پی 67 منڈی بہاء الدین سے 2018ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایم.پی.اے ساجد خان بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!