منڈی بہاؤالدین میں 9 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں، پرویز الہی

pervaiz elahi with imran khan
Share

Share This Post

or copy the link

گجرات: ( 6 جنوری 2023) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بہترین کام ہیلتھ سیکٹر میں کیا ہے، ہیلتھ کارڈ بہت بڑا اثاثہ ہے، ہم ہر قسم کا علاج ادھر لا رہے ہیں۔

گجرات میں یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، حکمران اگر بے ایمان ہو تو برکت ختم ہو جاتی ہے، یہ سارے ڈالر ادھر سے لے جاتے ہیں اور واپس اسحاق ڈالر لے کر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے وزیر اعلیٰ :ن لیگ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے میرے خلاف پراپیگنڈہ شروع کیا کہتے ہیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے، شہبازشریف نے زندگی میں بہت جھوٹ بولے، یہ جو مہنگائی کا طوفان ساتھ لے کر آئے وہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

انہوں نے مزید کہا وزیر آباد کارڈیالوجی کو ہم 200 سے 400 بیڈز پر لے کر جا رہے ہیں، منڈی بہاؤالدین میں بھی 9 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں، ہم گجرات کیلئے ایک بہت بڑا ڈینٹل کالج بھی دے رہے ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا نہ ہی قوم بن سکتی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں 9 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں، پرویز الہی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!