arrested

سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 44 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 44 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال اور سیالکوٹ میں کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی آپریشن کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ اور 37 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد خان، عبدالرؤف، حبیب اللہ، محمد شہزاد اور مدد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اسامہ، عظیم، طارق خان، تنویر احمد، احسن اور دیگر شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مئی میں 2،738 کومبنگ آپریشنز کے دوران 673 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز میں 96 ہزار 796 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں