عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی اطلاعات۔ جھنگ میں حضرت شاہ جیونہ کے دربار میں عرس کے دوران طوفانی موسم کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں عرس کی تقریب کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ میں امام لدھان کے عرس کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ عرس کی تقریبات کے دوران اچانک تیز بارش اور طوفان سے زائرین میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ میں کچلنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔