سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10 لاکھ وصول کیے گئے ہیں۔منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے، لاکھوں روپے وصول
راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا کہ دعویٰ ہے کہ آج وصولیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 490 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 4241 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
PM’s campaign against Power Theft
Will cross first billion recovery mark today, although all nuts and bolts of anti-theft campaign are still not fully in place.
An iterative process: learning by doing in place. Fully-evolved model by end of the month Insha Allah. pic.twitter.com/SqJOGzBuEv
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 14, 2023
فیصل آباد میں مزید 136 ڈوریاں کاٹی گئیں۔ 301 مقدمات درج کیے گئے اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ حافظ آباد سے 200، گوجرانوالہ سے 177، سیالکوٹ سے 46، نارووال سے 25 اور منڈی بہاؤالدین سے 25 بجلی چور پکڑے گئے۔ ان پر 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
منڈی بہاءالدین میں 23 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج، 22 لاکھ روپے کے جرمانے
سیپکو نے سکھر، لاڑکانہ، دادو، شکارپور اور گھوٹکی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ پانچوں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف 7 روزہ آپریشن میں واپڈا کے 7 ملازمین سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف 101 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور 55 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔